Home sticky post 4 مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، اتحاد، قطر، ایمریٹس سمیت متعدد ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن متاثر

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، اتحاد، قطر، ایمریٹس سمیت متعدد ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن متاثر

Share
Share

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث کئی بڑی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے اور متعدد پروازیں منسوخ یا معطل کر دی گئی ہیں۔

ابوظہبی کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی آنے اور جانے والی تمام پروازیں پیر تک منسوخ رہیں گی۔

اسی طرح قطر ایئر ویز نے کہا ہے کہ قطر کی فضائی حدود کی بندش کے باعث اس کا فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے۔

ایئر لائن کے مطابق قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کی اجازت کے بعد ہی آپریشن بحال کیا جائے گا، جبکہ مزید تفصیلات پیر کو دوحہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے جاری کی جائیں گی۔

سعودیہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کا فضائی آپریشن پیر کی شب 12 بجے تک معطل رہے گا۔

دوسری جانب ایمرٹس کے مطابق دبئی آنے اور جانے والی تمام پروازیں یکم مارچ دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔

بحرین کی قومی ایئر لائن گلف ایئر نے بھی علاقائی فضائی حدود کی بندش کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسی طرح ایئر عربیہ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی اس کی تمام پروازیں منسوخ رہیں گی۔

ایئر لائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کی صورتحال متعلقہ ویب سائٹس سے ضرور چیک کریں۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...