Home sticky post 5 اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

Share
Share

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان دینے پر مشکل میں پھنس گئیں، وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
صحیفہ جبار خٹک ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جو اب کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور مختلف سماجی معاملات پر اپنے جرات مندانہ موٴقف اور مضبوط ارادے کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔
بعد ازاں انہوں نے اداکاری کی جانب رخ کیا اور کئی ڈراموں میں کام کیا، تاہم اداکاری کے ساتھ اب انہوں نے اپنا کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا اور وہ لاہور میں اپنا فوڈ بزنس شروع کر چکی ہیں۔
حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسٹاف میں محنتی پٹھان افراد کو رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں پنجابی یا اردو بولنے والے لوگوں پر اعتماد نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ رکھنے کے باوجود اس طرح کی بات شیئر کرنا غیر ذمہ دارانہ سمجھا گیا اور ان کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انٹرنیٹ پر صارفین صحیفہ جبار کے اس بیان پر سخت ردعمل دے رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے تو ان سے معافی کا مطالبہ بھی کردیا۔
ایک صارف نے لکھا ’سب کو چاہیے کہ ان کا بائیکاٹ کریں کیوں کہ اب انہیں صرف پٹھان گاہکوں کی ضرورت ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ کسی ایک شخص کے ساتھ برا تجربہ ہونے کی بنیاد پر پوری برادری کو جج کرنا دراصل دقیانوسی سوچ ہے۔
ایک صارف نے یہ بھی لکھا ’تشہیر کے لیے نسل پرستی کا سہارا نہیں لینا چاہیے‘۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...