Home #ٹرینڈ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا

Share
Share

تہران:آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے ایرانی عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

اس سے قبل سینئر عالم دین آیت اللّٰہ احمد علم الہدیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کا باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکرٹریٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

عرب میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مجلس خبرگان کے اکثریتی ارکان مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے باضابطہ اعلان میں تاخیر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے تھی۔

برطانوی ٹی وی کا بھی کہنا تھا کہ ایران کی مجلس خبرگان نئے سپریم لیڈر پر متفق ہوگئی ہے، امریکا اور اسرائیل کے حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اسرائیلی میڈیا بھی اُن کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر کی حیثیت سے منتخب ہونے کا دعویٰ کرچکا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فارسی میں نئے ایرانی رہبر معظم کو دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی فوج خامنہ ای کےجانشین کے تعاقب میں ہیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

سلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد قوم...

پاکستان نیوی کا سمندری تجارت کو درپیش کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے “آپریشن محافظ البحر” کا آغاز

راولپنڈی:علاقائی سمندری سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال اور اہم سمندری راستوں کو ممکنہ...