Home sticky post 3 پورٹ قاسم میں زمین سے متعلق شکایات کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

پورٹ قاسم میں زمین سے متعلق شکایات کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

Share
Share

اسلام آباد: پورٹ قاسم میں زمین سے متعلق کاروباری برادری کی شکایات کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کے مطابق کمیٹی کا مقصد پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ کمیٹی زمین سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پورٹ قاسم اتھارٹی کے بورڈ کو پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کے کمپلینٹ سیل اور پورٹ قاسم اتھارٹی کو موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ شکایات اور درخواستوں کے حل کے لیے معیاری طریقہ کار بھی تیار کیا جائے گا۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے بندرگاہی نظام میں بہتری آئے گی اور میری ٹائم و لاجسٹکس سیکٹر میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت بحری امور کو کمیٹی کی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

سلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد قوم...

پاکستان نیوی کا سمندری تجارت کو درپیش کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے “آپریشن محافظ البحر” کا آغاز

راولپنڈی:علاقائی سمندری سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال اور اہم سمندری راستوں کو ممکنہ...