Home sticky post سندھ حکومت کا 16 مارچ سے 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا 16 مارچ سے 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

کراچی:سندھ حکومت نے 16 مارچ سے 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات وقت پر ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ نے توانائی کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے اور صوبے بھر میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع کفایت شعاری اور پیٹرول بچاؤ منصوبے کے ساتھ ساتھ طرز حکمرانی، معیشت، سماجی تحفظ اور تعلیم سے متعلق متعدد اصلاحات کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ نے 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے مالیاتی نظم و ضبط، ایندھن کے تحفظ، تعلیمی اصلاحات، خواتین کے حقوق، زراعت، صحت اور ادارہ جاتی مضبوطی سے متعلق اقدامات کی منظوری دی۔

کابینہ نے عوامی اخراجات میں کمی اور توانائی کے وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے جامع کفایت شعاری اور پیٹرول بچاؤ مہم شروع کرنے کی منظوری دی، جس کا مقصد موجودہ معاشی دباؤ اور عالمی تیل منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حکومتی اخراجات میں کمی لانا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...