Home sticky post 4 مشکل وقت میں ایرانی قیادت و عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

مشکل وقت میں ایرانی قیادت و عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے جس میں ان کے والد اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ایران کے برادر عوام اور وسیع تر امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے برسوں میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔انہوں نےکہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اپنے خط میں وزیراعظم نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے لیے امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...