اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔ فیصل مسجد اسلام آباد میں سینکڑوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
فیصل مسجد کے بلند و بالا میناروں تلے آج ایک الگ ہی سماں ہے۔ سورج کی آخری کرنوں کے ساتھ ہی یہاں ‘اللہ کے مہمان’ اپنے خیموں میں براجمان ہو چکے ہیں۔
معتکفین عبادت کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگ رہے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے سحری و افطاری کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔