Home highlight پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوگئی، جسے ملکی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان میں زونگ (چائنا موبائل)، یوفون (اتصالات) اور جاز (ویون گروپ) شامل ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ نیلامی پاکستان میں ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واضح علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ غیر ملکی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور جاری اصلاحاتی عمل پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ اس سے قبل پی آئی اے میں 645 ملین ڈالر کی نجکاری بھی مقامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا اہم عندیہ ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے فضائی رابطے مضبوط ہوں گے جبکہ 5G اسپیکٹرم نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیلامی میں کامیاب کمپنی جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کے مطابق مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور طویل المدتی استحکام کی ضمانت ہے، جبکہ پاکستان کی معیشت میں یہ مثبت پیش رفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

جنگ جیت چکے ہیں مگر اہداف کے حصول تک واپس نہیں جائیں گے، صدرٹرمپ

کینٹکی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں اپنی...

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل...

بھارت میں سوشل میڈیا پر سنسرشپ میں اضافہ، مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ

نئی دہلی: انتہا پسند ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر برسراقتدار بھارتی وزیر...