Home sticky post 3 اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، مختلف شاہراہیں بند کر دی گئیں

اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، مختلف شاہراہیں بند کر دی گئیں

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

گندم گودام، ایران ایونیو، روات ٹی کراس اور بہارہ کہو کے علاقوں میں گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...