Home highlight سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر جمعہ کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر جمعہ کو ہوگی

Share
Share

ریاض:سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹی اور ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس بلایا۔ چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج مغرب کے بعد ہوا۔

دوسری جانب ابوظبی میں حکام کا کہنا تھا کہ ماہرین فلکیات، علماء اور حکام چاند کی رویت کا جائزہ لیں گے۔

بعدازاں حکام نے اعلان کیا کہ صدارتی کونسل کے مطابق کل امارات میں رمضان المبارک کا آخری دن ہے۔

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی عید الفطر 20 مارچ کو ہوگی۔

Share
Related Articles

حکومت کا عیدالفطر پر “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر جاری دہشت گردی...

عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، سابق کرکٹر نے خاص پیغام جاری کردیا

کینبرا:سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی...

علی لاریجانی و دیگر کی اللہ اکبر کی صداؤں میں نمازِ جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران:ایران میں شہید علی لاریجانی اور بسیج فورس کے سربراہ کی نماز...

ایرانی صدر نے اسرائیلی حملے میں وزیر انٹیلی جنس کی شہادت کی تصدیق کردی

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر...