Home sticky post 4 عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، سابق کرکٹر نے خاص پیغام جاری کردیا

عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، سابق کرکٹر نے خاص پیغام جاری کردیا

Share
Share

کینبرا:سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ عثمان خواجہ نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں عثمان خواجہ نے بتایا کہ ان کی تیسری بیٹی عمیرہ مایا جمعہ 13 مارچ کو پیدا ہوئی۔

عثمان خواجہ نے نومولود کے ساتھ خاندان کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ایک اور خوبصورت لڑکی پیدا ہوئی ہے، مکمل ٹیم کے لیے ابھی 8 مزید باقی ہیں‘۔

واضح رہے کہ 39 سالہ عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی اہلیہ ریچل خواجہ نے 2018 کے آغاز میں اسلام قبول کرکے ان سے شادی کی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔

اس سال کے آغاز میں عثمان خواجہ نے ایشیز سیریز کے پانچویں میچ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...