Home sticky post حکومت کا عیدالفطر پر “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

حکومت کا عیدالفطر پر “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر جاری دہشت گردی کے خلاف کارروائی “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ حکومت نے اپنی صوابدید پر کیا ہے، جبکہ برادر اسلامی ممالک مملکتِ سعودی عرب، ریاستِ قطر اور جمہوریہ ترکیہ کی درخواست کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وقفہ 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے شروع ہو کر 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک نافذ العمل رہے گا۔ اس دوران افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری کارروائیاں عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یہ اقدام نیک نیتی اور اسلامی روایات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ تاہم واضح کیا گیا ہے کہ اگر اس دوران سرحد پار سے کسی قسم کا حملہ، ڈرون حملہ یا پاکستان کے اندر کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تو “آپریشن غضبُ للحق” فوری طور پر پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...