Home sticky post پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

Share
Share

اسلام آباد:شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں جاری رہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شوال کاچاند نظر آنے کی کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ڈی جی اوقاف پنجاب کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔

بنگلادیش اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا تھا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا، امارات میں بھی آج آخری روزہ اور جمعہ کو عید ہوگی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...