Home sticky post 4 امریکہ کو ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کا علم نہیں تھا،صدر ٹرمپ

امریکہ کو ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کا علم نہیں تھا،صدر ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کا علم نہیں تھا تاہم اب اسرائیل دوبارہ پارس گیس فیلڈ پر حملہ نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران دوبارہ قطر پر حملہ کرتا ہے تو کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایران نے دوبارہ قطر پر حملہ کیا تو ایران کی بڑی گیس فیلڈ کو تباہ کر دیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ غصے میں اسرائیل نے حملہ کیا جس سے معمولی نقصان ہوا ۔انہوں نے کہا کہ قطر کے راس لفان میں ایل این جی گیس فیسلٹی پر ایران کے جوابی حملے بلا جواز اور غیر منصفانہ تھے۔

انہوں نے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو انتہائی اہم اور قیمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایران پر یہ حملہ ایسا ہوگا کہ ایسی طاقت کا استعمال ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تشدد اور تباہی کی اس سطح کی اجازت نہیں دینا چاہتے کیونکہ اس کے ایران پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...