Home sticky post 4 ایران جنگ میں امریکا کو بڑا دھچکا، 16 طیارے تباہ ہونے کا چونکا دینے والا انکشاف

ایران جنگ میں امریکا کو بڑا دھچکا، 16 طیارے تباہ ہونے کا چونکا دینے والا انکشاف

Share
Share

واشنگٹن:امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو فضائی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جن میں 10 ریپر ڈرون بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6 امریکی جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاوٴں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔
اسی طرح ایک کے سی 135 ری فیولنگ طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں سوار عملے کے تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
مزید یہ کہ پانچ کے سی 135 طیاروں کو سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی ریپر ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا، جن میں سے 9 ڈرون تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ ایک ڈرون کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے مار گرایا گیا۔
اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم ماہرین کے مطابق جنگی حالات میں اس نوعیت کے دعووٴں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

سری لنکا کا امریکا کو بڑا جھٹکا ، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار

کولمبو:سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ...

لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی پر اسرائیلی میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

بیروت:اسرائیل نے لبنان میں صحافی پر رپورٹنگ کے دوران میزائل حملہ کردیا،...