Home sticky post 2 سعودی عرب ،یو اے ای ، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملی

سعودی عرب ،یو اے ای ، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملی

Share
Share

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، انہوں نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔

دوسری طرف جارح اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ دی، مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر نماز عید ادا کر لی، لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے سائے میں عید منائی جا رہی ہے، ایران میں کل عید منائی جائے گی۔

ادھر ترکیہ، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد دی۔
امریکا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، جہاں عیدالفطر آج منائی جائے گی، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے آج عید منانے کا اعلان کر دیا۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے لیے شہر بھر کی مساجد اور مخصوص مقامات پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مرکزی عید اجتماع ماسکو کی جامع مسجد میں منعقد ہوگا، جہاں روس کے مسلمانوں کے روحانی پیشوا شیخ راویل گائنت الدین خطبہ دیں گے اور نمازِ عید کی امامت کریں گے، نمازِ عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تاریخی مسجد، میموریل مسجد “شہداء ” اور دیگر مساجد میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے، جبکہ حکومت کی جانب سے نمازیوں کی سہولت کے لیے اضافی مقامات بھی مختص کیے گئے ہیں، حکام کے مطابق عید کے روز تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھلی ہوں گی، جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
عیدالفطر کی مرکزی تقریب کی نشریات قومی ٹی وی چینل “روسیا 1” پر بھی نشر کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس بابرکت موقع سے مستفید ہو سکیں، ماسکو کے نواحی علاقوں میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے، جہاں نمازیوں کی آمد صبح 6 بجے سے شروع ہوگی جبکہ نماز 7 بجے ادا کی جائے گی۔

ادھر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیا سمیت مشرقی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، کل عید منائی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔
اس کے علاوہ انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔

Share
Related Articles

سری لنکا کا امریکا کو بڑا جھٹکا ، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار

کولمبو:سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ...

لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی پر اسرائیلی میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

بیروت:اسرائیل نے لبنان میں صحافی پر رپورٹنگ کے دوران میزائل حملہ کردیا،...