Home sticky post 4 امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،چینی سفیر

امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،چینی سفیر

Share
Share

اسلام آباد:چین کے سفیر جیانگ زے ڈونگ نے امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں اسلام آباد کی طرف سےکی جانے والی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں کشیدگی ختم کرکے پائیدار امن کے قیام کیلئے ثالثی کا مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہ بعض ممالک نے اجارہ دارانہ رویہ آپنایا ہے، جو عالمی روایات، قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کو اس صورتحال میں فوری اور موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے دنیا میں امن وا مان برقرار رکھنے کیلئے گلوبل گورننگ کی تجویز پیش کی تھی جسکی پاکستان سمیت کئی ممالک نے حمایت کی ۔ انہوں نے اس تجویز کے مطابق منصفانہ عالمی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔چین کے پندرھویں پانچ سالہ معاشی اور سماجی ترقی کے قومی پروگرام کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پائیدار اور جامع ہے۔ یہ تعاون زندگی کے تمام شعبوں اور پاکستان کے تمام علاقوں پر لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مشکل حالات کے باوجود چین اور پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت شذرہ منصب نے کہا کہ سی پیک صرف انفراسٹرکچر کا منصوبہ نہیں ہےبلکہ اس کے تحت جدید ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور معیار زندگی بہتر کرنے کے حوالے سے بھی تعاون کو وسعت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے پانچ سالہ منصوبے میں عوام کی بہتری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...