Home sticky post 3 این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی اور ڑالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی اور ڑالہ باری کا الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ڑالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 31 مارچ تک بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہواوٴں کا سلسلہ ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کرے گا۔

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں، جن میں مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی اور منڈی بہاوٴالدین شامل ہیں، میں 25 اور 26 مارچ کو بارش متوقع ہے۔ اسی طرح خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، نارووال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی اسی دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب میں 28 سے 30 مارچ کے دوران بارشوں کی شدت میں اضافے اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں 25 تا 26 مارچ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ صوبے میں 28 سے 30 مارچ کے دوران بارشوں میں شدت، پہاڑی علاقوں میں برفباری اور چند مقامات پر ڑالہ باری متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں گلگت، استور، دیامر، غذر، اسکردو، ہنزہ، شگر، مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں 25 تا 26 اور 28 تا 30 مارچ بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر ڑالہ باری بھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ڑوب، زیارت، چمن، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، خاران، چاغی، پنجگور، تربت، گوادر، لسبیلہ، لورالائی اور مستونگ میں 24 تا 25 اور 27 تا 29 مارچ بارش کی توقع ہے، جہاں بعض مقامات پر ڑالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے شہروں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 25 تا 26 اور 28 تا 29 مارچ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ڑالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو کر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے راستے بند ہونے کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، احتیاط سے گاڑی چلانے اور موسمی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں اور کمزور عمارتوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے، جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو بھی ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...