Home sticky post پنجاب میں تعلیمی اداروں کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت

پنجاب میں تعلیمی اداروں کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت

Share
Share

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے سکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لکھا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ سکولز دونوں پر ہی ہوگا، سوموار سے جمعرات تک سکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے سکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے، دوسری شفٹ والے سکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے سکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...