Home کھیل شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے اور جیتنے کا مشورہ

شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے اور جیتنے کا مشورہ

Share
Share

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے اور جیتنے کا مشورہ دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ جیت کر ہندوستان میں انہیں تھپڑ لگا کر واپس آئیں۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ایشیاکپ سے متعلق مسلسل موقف تبدیل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے انھیں اپنا موقف مسلسل نہیں بدلنا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ نجم سیٹھی کبھی کہتے ہیں ایشیاکپ یہاں ہونا چاہیے، کبھی کہتے ہیں ایشیائی ایونٹ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آرہی وہ ہر جگہ کیوں انٹرویو دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بورڈ کے سربراہ کی کرسی پر کسی مضبوط اعصاب کے مالک شخص کو ہونا چاہیے، بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے، اس ذمہ داری پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلیے بھارت کے ٹیم نہ بھیجنے پر ورلڈکپ کے لئے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کی دھمکی پر شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نہ جانے کے بارے میں وہ کیوں کہہ رہے ہیں، اس کو تو مثبت انداز میں لینا چاہیے، انہیں چاہیے کھلاڑیوں اور کپتان سے کہیں کہ ورلڈکپ جیت کر ہندوستان میں انہیں تھپڑ لگا کر واپس آئیں۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...