Home نیوز پاکستان سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس اضافہ سے 200 ارب روپے ٹیکس وصول ہونے کاامکان

سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس اضافہ سے 200 ارب روپے ٹیکس وصول ہونے کاامکان

Share
Share

اسلام آباد: سگریٹ انڈسٹری پر حالیہ ٹیکسوں میں اضافے سے حکومت کو رواں سال تقریباً 200 ارب روپے ٹیکس وصول ہونے کاامکان ہے ۔
گزشتہ مالی سال میں تمباکو کی صنعت سے 148 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول کیا گیا تھا، پاکستان میں تمباکو نوشی سے ہر سال 3 لاکھ 37 ہزار 5 سو اموات ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 31 ملین بالغ تمباکو استعمال کرنے والوں میں سے، ہر 94 میں سے ایک تمباکو نوشی کرنے والا سگریٹ کی قیمتوں میں زیادہ ٹیکس کے ساتھ اضافے کی وجہ سے سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور ہے اور بچت کو خوراک، تعلیم اور سہولیات کی ادائیگی جیسی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خرچ کرتا ہے۔

تحقیقی مطالعے کا عنوان ”تمباکو پر زیادہ ٹیکس پاکستان میں سگریٹ کی فروخت کم کرنے میں مدد کرتا ہے“ تھا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور میں زمینی سروے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں اضافے کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبورکیا گیا جو اس سال فروری میں 146 فیصد سے 154 فیصد تک ہے۔

Share
Related Articles

جب کوئی بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویگو ڈالاز اس کے گھر پہنچ جاتے ہیں،سلمان اکرم راجہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے...

ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے رول ماڈل ہیں،چئیرمین سینٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی بھی...

اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے،اعلامیہ تعلیمی کانفرنس

اسلام آباد:مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بین الاقوامی...

غیر ملکی شکاری کا گہریت گول میں مارخور کا کامیاب شکار

گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے تعاون سے ڈی ایف او وائلڈ لائف لوئر...