Home Uncategorized شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہونے والے دلہا کو دلہن دبوچ کرواپس لے آئی

شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہونے والے دلہا کو دلہن دبوچ کرواپس لے آئی

Share
Share

بریلی: بھارت میں شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہونے والے دلہا کو دلہن واپس پکڑ کر لے آئی۔دلہا اور دلہن کی ڈیڑھ برس سے دوستی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی شہر میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہن اور تمام مہمان پہنچ گئے لیکن دلہا غائب تھا۔ کافی دیر انتظار کے بعد دلہا سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بہانا بنا دیا۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کے فون کرنے پر دلہا نے کہا کہ وہ دوسرے شہر اپنی ماں کو لینے جا رہا ہے۔ دلہن یہ سنتے ہی وقت ضائع کیے بغیر دلہا کے پیچھے پہنچی جو بس میں بیٹھ کر فرار ہو رہا تھا۔
دلہن 20 کلومیٹر دور سے دلہا کو گھیسٹتی ہوئی تقریب میں لائی جہاں شادی کی رسومات انجام پائیں۔

یادرہے کہ دلہا اور دلہن کی ڈیڑھ برس سے دوستی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...