Home #ٹرینڈ پولینڈ میں 546 کلوگرام وزنی کدو نے قومی ریکارڈ توڑ دیا

پولینڈ میں 546 کلوگرام وزنی کدو نے قومی ریکارڈ توڑ دیا

Share
Share

وارسا: پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سب سے وزنی کدو کے سالانہ مقابلے "ہیویئسٹ پمپکن کانٹیسٹ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں 546 کلوگرام وزنی کدو نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ملک کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

ریکارڈ شکن یہ دیو ہیکل کدو جس کا نام "کلیمنٹیانا” رکھا گیا ہے، کو کسان پرزیمیسلاف گروچالا نے تیار کیا۔ ان کی اس کامیابی پر انہیں 4,500 پولش زلوٹی (تقریباً 1,235 امریکی ڈالرز) کا انعام دیا گیا۔

کسان گروچالا کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا کدو اگانے کے لیے اچھے بیج، زرخیز مٹی اور تھوڑی سی قسمت کا ہونا ضروری ہے۔پولینڈ یورپی یونین میں کدو پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے، جہاں تقریباً 22,000 ایکڑ سے زائد رقبے پر کدو کی کاشت کی جاتی ہے۔ پولینڈ سے کدو کی برآمدات کا زیادہ تر حصہ جرمنی، سلوواکیہ اور چیک ریپبلک جیسے ممالک کو جاتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...