Home Uncategorized ‎ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے خلاف مقدمہ دائر ہو گیا

‎ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے خلاف مقدمہ دائر ہو گیا

Share
Share

‎نیویارک: امریکی حکومت نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کیخلاف سمارٹ فون مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کر دیا۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے 16 ریاستی اور ضلعی اٹارنی جنرلز کے ساتھ ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ٹیکنالوجی کمپنی پر کاروباری مقابلے کی فضا میں رکاوٹ ڈالنے، سمارٹ فون مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کرنے اور مسابقت کو محدود کر کے صارفین کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

‎مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایپل کا طرز عمل صارفین کیلئے لاگت کو بڑھاتا ہے اور ڈویلپرز کو سمارٹ فون کے دوسرے پلیٹ فارمز پر مصنوعات جاری کرنے سے روک کر جدت کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔

‎اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے صارفین کو زیادہ قیمتوں اور محدود انتخاب سے بچانے کیلئے عدم اعتماد کے قوانین کو نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو زیادہ قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کمپنیاں عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

‎الزامات کے جواب میں ایپل نے کسی غلط کام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کمپنی کے اصولوں کیلئے خطرہ ہے۔

‎ایپل کے ترجمان فریڈ سینز نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مقدمہ حقائق اور قانون کے مطابق غلط ہے اور ہم اس کے خلاف بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...