Home Uncategorized ورلڈ کپ کی ٹرافی پاؤں میں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

ورلڈ کپ کی ٹرافی پاؤں میں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

Share
Share

نئی دہلی: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی پاؤں میں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف بھارت میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

19 نومبر کو احمد آباد میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بھارتی شہر علی گڑھ کے ایک سماجی کارکن نے آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور اس کی ایک کاپی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی بھیجی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مچل مارش کے بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...