Home نیوز پاکستان ‎خاور مانیکا پر تشدد کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج

‎خاور مانیکا پر تشدد کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد کچہری میں خاور مانیکا پر تشدد کے خلاف تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کر لی گئی، مقدمہ نعیم حیدر پنجھوتہ، اعجاز بٹر اور دیگر پی ٹی آئی وکلا پر درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاور مانیکا پر گزشتہ روز پی ٹی آئی وکلا نے حملہ کیا تھا، پی ٹی آئی وکلا نے خاور مانیکا کو مکے مارے تھے جس کا آج مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ مقدمہ انسپکٹر امتیاز احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدت کیس کے دوران کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی وکلا اور کچھ نامعلوم افراد جمع ہو گئے، وکلا اور نامعلوم اشخاص کی جانب سے نعرے بازی شروع کر دی گئی، جیسے ہی خاور مانیکا کمرہ عدالت سے باہر آئے تو پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ برکی نے باآواز للکارا اور کہا کہ آج اس نے ہمارے قائد عمران خان کے خلاف گواہی دی ہے اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ برکی کی جانب سے خاور مانیکا کو گردن پر زور دار مکا مارا گیا، ایڈووکیٹ نعیم پنجھوتہ اور اعجاز بٹر نے بھی زور دار مکے مارے، پی ٹی آئی وکلا خاور مانیکا اور ساتھیوں کو روک کر لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے، پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر چلانے کی کوشش بھی کی گئی اور پولیس نے بہت مشکل سے اسلحہ واپس لیا اور پی ٹی آئی وکلا نے پولیس اہلک اروں کو بھی زد و کوب کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...