Home Uncategorized ابرارالحق کی جانب سے ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے کا نقد انعام

ابرارالحق کی جانب سے ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے کا نقد انعام

Share
Share

 

لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق نے پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا ہے۔

حال ہی میں ابرار الحق نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ میں کبھی تکبر نہیں کروں گا اور ہمیشہ پوری دُنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا، میرے لیے مزید دُعا کرتے رہیں۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ایک کہاوت ہے کہ پھل ہمیشہ اُسی درخت پر لگتا ہے جو جُھکا ہوا ہوتا ہے، میں بھی ہمیشہ جُھکا ہوں اور میری عاجزی کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے بےانتہا عزت سے نوازا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو میں نے اولمپک گیمز میں ریکارڈ قائم کیا ہے لیکن انشااللہ! مستقبل میں ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔

اس تقریب میں ابرار الحق نے ارشد ندیم کی تاریخی فتح پر اُنہیں 15 لاکھ نقد رقم بطورِ انعام دی اور ساتھ ہی ‘سہارا فار لائف میڈیکل کالج’ کی گراؤنڈ ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم وہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹر طویل تھرو کرکے 40 سال بعد اولمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

اس سے قبل پاکستان نے اولمپکس گیمز میں اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...