Home sticky post 2 ساتھی اداکار کو شوٹنگ کے دوران مجھ سے محبت ہو گئی تھی،نوال سعید

ساتھی اداکار کو شوٹنگ کے دوران مجھ سے محبت ہو گئی تھی،نوال سعید

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے شادی کرنے کے ارادے کے بارے میں بتا دیا۔

نوال سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ انداز میں جوابات دیے۔

شو کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ آپ کو شوٹنگ کے دوران ایک ساتھی اداکار کے ساتھ حقیقت میں محبت ہو گئی تھی تو آپ اس اداکار کا نام بتا دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ آپ نے اس ساتھی اداکار کے ساتھ دوبارہ کام کیا؟

اداکارہ نے اس سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساتھی اداکار کا نام میں آپ کو کیوں بتا دوں؟ کیوں میں آپ کو سب بتا کر بیسٹ فرینڈ بنا لوں؟

اْنہوں نے کہا کہ میں نے انٹرویو کے دوران یہ کہا تھا کہ میں کسی انسان کا نام کیوں لوں کہ میرے اس ساتھی اداکار کو شوٹنگ کے دوران مجھ سے محبت ہو گئی تھی کیونکہ مجھے خود بھی ان سے محبت ہو گئی تھی لیکن وہ محبت کامیاب نہیں ہو سکی، اس لیے میں اس ساتھی اداکار کا نام بالکل بھی نہیں لوں گی۔

نوال سعید نے مزید کہا کہ میں اپنے کام کو اپنی نجی زندگی سے الگ رکھتی ہوں تو اگر مجھے وہ ساتھی اداکار دوبارہ ملیں گے تو میں ان سے بہت احترام کے ساتھ ملوں گی۔

شو کے دوران ایک اور مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ڈراموں میں تو آپ کئی بار دلہن بنی ہیں مگر حقیقی زندگی میں دلہن کب بننے والی ہیں اور آپ کو شادی کرنے کے لیے کس طرح کے لڑکے کی تلاش ہے؟
اْنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے فی الحال شادی کے بارے میں نہیں سوچا کیونکہ ابھی میری توجہ صرف اپنے کام پر ہے اور میں ابھی اپنے والدین کے ساتھ اس آزاد زندگی میں خوش ہوں۔
نوال سعید نے مزید کہا کہ جب شادی کے بارے میں سوچوں گی یا شادی کرنے کا فیصلہ کروں گی تو سب سے پہلے اپنے مداحوں کو بتاؤں گی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...