Home sticky post 4 تاندلیانوالہ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تاندلیانوالہ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Share
Share

تاندلیانوالہ: تاندلیانوالہ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث نواحی علاقے 393 گ ب کے قریب پیش آیا، 3 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔
پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جسے پکڑنے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ میں ربزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 16 حملہ آور ہلاک ، 5 جوان شہید

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ...

جویریہ سعود کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران رونامہنگا پڑگئے ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید کاسامنا

کراچی :جویریہ سعود کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران رونے پر شدید تنقید...

امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے ،شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ...