Home سیاست جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدکے خلاف کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدکے خلاف کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

Share
Share

اسلام آباد:پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدکے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سپریم کورٹ اور وزارت دفاع کی ہدایت پر ادارے کے اندر خوداحتسابی کا سلسلہ شروع کردیاہے اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈفیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے میجر جنرل کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے ٹاپ سٹی انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر ناجائز مفادات حاصل کرنے کے الزامات کا جائزہ لے گی اور الزامات ثابت ہونے پر کارروائی کے لئے سفارشات بھی پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس کیس میں آ رٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت کارروائی سے انکار کرتے ہوئے درخواست گذارکووزارت دفاع سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ ادارے کی عزت کا معاملہ ہے اس لئے ادارے کو خود کارروائی کرنا چاہیے۔

جس پر وزارت دفاع کے احکامات پرپاک فوج کی قیادت نے ادارے کے اندرونی نگرانی و خود احتسابی کے نظام کے تحت اپنے سابق افسر پر لگنے والے الزامات کی خود تحقیقات کا فیصلہ کیا۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...