Home sticky post 4 بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے ایک جامع عوامی آگاہی مہم ناگزیر ہے،صدر مملکت کاعالمی یوم آبادی پرپیغام

بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے ایک جامع عوامی آگاہی مہم ناگزیر ہے،صدر مملکت کاعالمی یوم آبادی پرپیغام

Share
Share

اسلام آباد:عالمی یوم آبادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے ایک جامع، ہمہ گیر حکمت عملی اور مؤثر عوامی آگاہی مہم ناگزیر ہے۔
صدر نے اس بات پر زور دیا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری سہولیات نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں میں بھی باآسانی دستیاب ہونی چاہییں تاکہ ہر طبقہ یکساں طور پر فائدہ اٹھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ اور وسائل کی محدود دستیابی کے درمیان توازن پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
صدر آصف علی زرداری نے میڈیا کے کردار کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت مند طرزِ زندگی، خاندانی منصوبہ بندی، اور عوامی شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...