Home sticky post 5 کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ

کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ

Share
Share

پشاور: کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کردیا گیا، قافلے کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سخت سکیورٹی میں امدادی اشیاء کے قافلے کو روانہ کیا گیا ہے، قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت اور علاقہ عمائدین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد قافلے کو روانہ کرنے کی اجازت گزشتہ شب دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹل سے بگن کے لیے 10 ٹرک سامان روانہ ہوا اور پارہ چنار کے لیے 12 گاڑیاں روانہ ہوئیں، ٹل پارہ چنار شاہراہ پر فرنٹیئر کور اور پولیس تعینات ہے، روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...