Home Uncategorized سالگرہ سے ایک دن قبل شہری کی قسمت جاگ اٹھی ،لاکھوں ڈالر کی لاٹری کا تحفہ

سالگرہ سے ایک دن قبل شہری کی قسمت جاگ اٹھی ،لاکھوں ڈالر کی لاٹری کا تحفہ

Share
Share

نیبراسکا: امریکا میں ایک شخص نے سالگرہ سے ایک دن قبل دو لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کر سالگرہ کا تحفہ وصول کر لیا۔

امریکی ریاست نیبراسکا کے چھوٹے سے علاقے اسپرنگ فیلڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل ہینریک کا کہنا تھا کہ وہ علاقے میں ایک پِٹ اسٹاپ پر تھے جب انہوں نے ایک شخص کو لاٹری خریدتے ہوئے دیکھا اور فیصلہ کیا کہ وہ بھی ایک لاٹری خریدیں گے۔

انہوں نے ایک 20 ڈالر ٹائٹینیئم ٹکٹ کا انتخاب کیا اور اپنا انعام دیکھ کر حیران رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے انہوں نے سوچا کہ ان کا 20 ڈالر کا انعام نکلا ہے۔ انہوں نے ٹکٹ کو کھرچنا جاری رکھا کہ ممکن ہے انعام 200 ڈالر کا ہو۔ بعد میں انہیں ایک کوما دکھائی دیا۔

بالآخر پورا کارڈ کھرچ کر انہیں معلوم ہوگیا کہ سالگرہ سے ایک روز قبل انہوں نے دو لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...