Home Uncategorized فرانس میں اولمپک کی تقریب سے چند گھنٹے قبل ریلوے اسٹیشن پر حملہ،ہرطرف کھلبلی مچ گئی

فرانس میں اولمپک کی تقریب سے چند گھنٹے قبل ریلوے اسٹیشن پر حملہ،ہرطرف کھلبلی مچ گئی

Share
Share

 

پیرس: فرانس میں اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے 10 ہزار فوجی اور 45 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں لیکن اس دوران ریلوے اسٹیشن پر حملے نے کھلبلی مچادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ شرپسندوں نے لِل، بورڈو اور اسٹراسبرگ جیسے شہروں کو ملانے والی تیز رفتار ترین ریلوے ٹریک کے سگنل باکسز کو نقصان پہنچایا۔

تخریب کاروں نے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ بھی کی اور آگ لگانے کی کوشش بھی کی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے دارالحکومت پیرس کی مارسیل لائن پر ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ سگنل باکسز کی خرابی سے کئی ٹرینیں آپس میں ٹکرا سکتی ہیں۔

ریلوے حکام نے تمام مسافروں سے سفر ملتوی کرنے کی اپیل کی جب کہ متعدد ٹرینوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ 8 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔ مرمتی کام مکمل ہونے میں مزید چند روز لگ سکتے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ تخریب کاروں نے مربوط اور منظم کارروائی میں فرانس کے انتہائی تیز رفتار ٹرین نیٹ ورک پر حملہ کیا جس کی وجہ سے پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ملک کی مصروف ترین ریل لائنوں پر افراتفری پھیل سکتی تھی۔

تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...