بیجنگ:چین میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
چین کے جنوب مغربی صوبے گوئزو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، کان کے اندر آگ کنویئر بیلٹ میں لگی جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 16 کان کنوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، گزشتہ برس چین میں کان کنی کے دوران 168 واقعات ہوئے جن میں 245 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔