Home نیوز پاکستان سال2024، کامیاب آپریشنز کے دوران خارجیوں سمیت 925 دہشت گرد جہنم واصل

سال2024، کامیاب آپریشنز کے دوران خارجیوں سمیت 925 دہشت گرد جہنم واصل

Share
Share

اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز نے رواں برس کامیاب آپریشنز کے دوران خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سیکڑوں افراد گرفتار بھی کیے گئے۔

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے، اس جنگ میں افواجِ پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سال2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59 ہزار 775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔

ان کامیاب آپریشنز کے دوران 925دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے، گزشتہ 5 سالوں میں کسی ایک سال میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

دہشتگردی کے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دُشمن کے نیٹ ورکس پکڑنے اور دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھی اہم کامیابیاں ملی۔

ان کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہٰ بارود بھی برآمد کیا گیا، ان آپریشنز کے دوران73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی میں ملوث 27افغان دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسزنے نشانہ بناتے ہوئے جہنم واصل کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...