Home Uncategorized تھائی لینڈ میں آتش بازی کا گودام دھماکوں سے گونج اٹھا

تھائی لینڈ میں آتش بازی کا گودام دھماکوں سے گونج اٹھا

Share
Share

بنکاک : تھائی لینڈ میں آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ شہر میں دھواں پھیل گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملائیشین سرحد کے قریب واقع شہر سنگوئی کولوک کی مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں کم از کم 115 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے کے مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اردگرد کے گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ شہر میں دھواں پھیل گیا ہے۔

مقامی گورنر سینن پونگاک سورن نے بتایا ہے کہ دھماکا مارکیٹ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ویلڈنگ کی تکنیکی خراب کے باعث ہوا، عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا ہے

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...