Home Uncategorized گھڑیاں جمع کر نے کا شوقین جرمن شہری

گھڑیاں جمع کر نے کا شوقین جرمن شہری

Share
Share

میونخ: دنیا بھر سے 366 گھڑیاں جمع کرنے والے 76 سالہ جرمن شہری جس نےدنیا بھر کی سیر کی اور ہر ملک سے ایک گھڑی خرید کر اپنی کلیکشن بنائی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن شہری کا کہنا تھا کہ میں نے لفتھانزا ایئر لائن کیلئے کام کیا، جب آپ لفتھانزا ایئر لائن کیلئے کام کرتے ہیں تو آپ کو جہاز کے ٹکٹ سستے داموں ملتے ہیں، میں نے بھی مختلف ممالک کے سفر کے دوران ٹکٹ کا صرف10 فیصد ادا کیا۔

جرمن شہری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے اور سفر کے دوران اپنی والدہ کو بھی ساتھ لے کرگیا جو بدقسمتی سے اب ہمارے درمیان موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہی مجھے آئیڈیا دیا کہ ہم ہر ملک کی سیر سے واپسی پر وہاں کی ایک گھڑی لا سکتے ہیں، مجھے والدہ کا یہ آئیڈیا بہت اچھا لگا۔

جرمن شہری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 1975کو میکسیکو سے کوکا کولا کے برانڈ کی پہلی گھڑی خریدی،اس کے بعد یہ شوق بڑھتا گیا، اب میرے پاس کلیکشن میں کچھ کلاسک اور کچھ ڈیجیٹل ماڈلز کی گھڑیاں موجود ہیں ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...