Home Uncategorized ‎سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان آئے گا

‎سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان آئے گا

Share
Share

اسلام آباد:سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا، سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کریں گے۔دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہوں گے، وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

سعودی وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید متحرک کرنا ہے، اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا، اس کے علاوہ سعودی وفد کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈک، دیا میر باشا ڈیم، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائننگ و سیاحت کے شعبوں میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے روڈ میپ طے کرے گا۔

آئندہ ماہ مئی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے دوران معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا آغاز ہوجائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...