Home Uncategorized روزانہ زیادہ تعداد میں قدم چلنے کا قلبی صحت سے گہرا تعلق

روزانہ زیادہ تعداد میں قدم چلنے کا قلبی صحت سے گہرا تعلق

Share
Share

سڈنی: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تعداد میں قدم چلنا دن کا بڑا حصہ بیٹھ کر گزارنے کے باوجود قبلِ از وقت موت اور قلبی امراض میں کمی سے تعلق رکھتا ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی کے چارلس پرکنز سینٹر میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزمرہ چلے جانے والے قدموں کی تعداد بڑھانے سے دن بھر بیٹھے رہنے کے سبب پڑنے والے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں 72 ہزار سے زائد افراد کا مطالعہ کیا گیا جس میں 10 ہزار کے قریب ہر اضافی قدم کا قبل از وقت موت کے امکان (39 فی صد) اور قلبی امراض کے خطرات (21 فی صد) میں کمی سے تعلق دیکھا گیا، باوجود اس کے کہ وہ کتنا وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔

ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں زیادہ تعداد میں قدم چلنا اور قبل از وقت اموات اور قلبی امراض میں کمی کے درمیان تعلق دیکھا جا چکا ہے جبکہ دیگر مختلف مطالعوں میں زیادہ بیٹھے رہنے کے معمول اور قلبی امراض اور قبل از وقت اموات کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔

البتہ، اپنی نوعیت کی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کلائی پر گیجٹ پہنا کر اس چیز کی پیمائش کی گئی کہ آیا روز مرہ کے چلے گئے قدم سست رویوں سے صحت کو لاحق ہونے والے خطرات کو ختم کر سکتے ہیں یا نہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...