Home سیاست پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پرقومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پرقومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر اجلاس میں پہنچ گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے 10 ارکان میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس جھکڑ، ملک عامر ڈوگر، احمد چھٹہ، زبیر خان وزیر، سید احد علی شاہ، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

گرفتار ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز فرحت عباس کے حوالے کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں گرفتار ارکان اپنی گرفتاری کی کہانی سنائیں گے کہ انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد دوبارہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دے گی۔

یاد رہے کہ گرفتار دس ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...