Home #ٹرینڈ پاکستان کی آ ئی ٹی انڈسٹری کا سنگ میل ، پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر کی عالمی پذیرائی

پاکستان کی آ ئی ٹی انڈسٹری کا سنگ میل ، پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر کی عالمی پذیرائی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے 2024 میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے، جب پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپرز نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ریکارڈ قائم کیا۔ ایس آئی ایف سی کے سازگار ماحول اور حکومتی پالیسیز کی بدولت پاکستانی آئی ٹی سیکٹر میں تیز رفتار ترقی دیکھنے کو ملی ہے، اور پاکستان اب خطے میں ایک اہم موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر ہب کے طور پر ابھرا ہے۔

2024 میں پاکستان کے ڈیولپرز نے 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کامیابی کے ساتھ لانچ کیں، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ایپلیکیشنز کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس پیش رفت نے پاکستان کو فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر میں نیا عالمی مقام دلایا ہے۔

پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی عالمی مقبولیت کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی پالیسیز نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو تیز کیا ہے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔

وزیرِ آئی ٹی کے مطابق، "پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے اپنی عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر لی ہے اور ہمیں اس کی کامیابی پر فخر ہے۔ ایس آئی ایف سی کی حکومتی پالیسیوں کی بدولت ہم نے عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔”

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...