Home sticky post ڈیجیٹل پاکستان کا نیا باب، آئی ٹی شعبے میں انقلابی قدم

ڈیجیٹل پاکستان کا نیا باب، آئی ٹی شعبے میں انقلابی قدم

Share
Share

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سطح پر جدید، محفوظ اور مسابقتی ڈیجیٹل نیشن کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔

گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں سب میرین کیبل انفراسٹرکچر کی تاریخ ساز توسیع دیکھنے میں آئی ہے۔ 2024 میں 2 Africa اور Africa1 کیبل کی آمد کے بعد ملک میں تیز رفتار بین الاقوامی ڈیٹا لنکس کا آغاز ہوا ہے۔

پاکستان کی نویں سب میرین کیبل SeaMeWe-6 کی پاکستانی ساحل پر لینڈنگ ٹیلی کام کے شعبہ میں تاریخی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

21 ہزار کلومیٹر طویل نویں سب میرین کیبل فرانس سے سنگاپور جاتی ہے اور پاکستان کیلئے 40 فیصد اضافی انٹرنیٹ صلاحیت کی حامل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں 2 نئی ٹی ڈبلیو اے اور 1 پی ٹی سی ایل کی کیبل بھی شامل ہوئی ہے۔

ملک میں مجموعی طور پر 6 سب میرین کیبلز پہلے سے فعال، مزید 3 نئی کیبلز کی شمولیت خوش آئند اقدام ہے۔ آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبہ میں جدت کیلئے ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر مزید 4 ٹیرا با ئٹ فی سیکنڈ اضافی صلاحیت شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...