Home sticky post 3 لاس اینجلس کے جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی ، 19ہزار افراد کو انخلا کا حکم

لاس اینجلس کے جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی ، 19ہزار افراد کو انخلا کا حکم

Share
Share

لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں آگ لگ گئی، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، 19ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیدیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اڑ رہے ہیں۔طوفانی سانتا انا ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے، لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ7 جنوری سے لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا ہے اور کم از کم 27 افراد کی جان لے لی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...