Home تازہ ترین امریکا میں نصف صدی بعد”اونی شیطان”نامی نیا پھول دریافت

امریکا میں نصف صدی بعد”اونی شیطان”نامی نیا پھول دریافت

Share
Share

ٹیکساس: امریکا میں نصف صدی بعد نیا پھول دریافت کر لیا گیا۔
امریکی کی ریاست ٹیکساس کے صحرائی نیشنل پارک میں رضاکار نے حادثاتی طور پر ایک ایسا پھول دریافت کیا ہے جو 50 سالوں میں امریکی نیشنل پارک میں دریافت ہونے والا پہلا نیا پھول ہے۔

یہ ایک چھوٹا روئیں دار پھول ہے جو اپنی محدود رینج کے ساتھ پتھروں کے درمیان اگتا ہے، سائنسدانوں کے مطابق، اس نوع کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ٹیکساس کے ڈیزرٹ نیشنل پارک میں چہل قدمی کے دوران، پارک کے ایک رضاکار کو یہ پھول نظر آیا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، نیا پھول جسے محققین نے “اونی شیطان” کا نام دیا ہے، دراصل سورج مکھی کے خاندان سے ہے اور ایک نئی نسل کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

تقریباً 50 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی نیشنل پارک میں پودے کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے۔

کیلیفورنیا اکیڈمی آف سائنسز کے بیان کے مطابق آخری نیا پھول جو دریافت ہوا تھا وہ 1976 میں ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں ’جولائی گولڈ‘ نامی پودا تھا۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...