Home Uncategorized تین کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری

تین کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری

Share
Share

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا اور یورپی خلائی ادارے ای ایس اے کے مشترکہ مشن ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ار ریگیولر اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری کر دی۔

ار ریگیولر کہکشائیں ایسی کہکشائیں ہوتی ہیں جن کی باقاعدہ کوئی ساخت نہیں ہوتی۔

زمین سے اندازاً تین کروڑ نوری سال فاصلے پر موجود یو جی سی 5829 کہکشاں لیو مائنر میں موجود ہے۔

ہبل سے متعلقہ ماہرینِ فلکیات کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس دھندلی کہکشاں کے زیادہ مشاہدات نہ ہونے کے باوجود اس کی خصوصیات واضح ہیں جن کی وجہ سے اس کو ’اسپیائیڈر کہکشاں‘ کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چمک دار ستارہ ساز سروں کے ساتھ کہکشاں کے مسخ شدہ بازو مکڑی کی ٹانگوں کا عکس پیش کرتے ہیں۔

سائنس دانوں نے بتایا کہ اس ہی سے ملتے جلتے نام کی کہکشاں ’اسپائیڈر ویب گیلیکسی‘ بھی موجود ہے لیکن اس کے خد و خال مکمل طور پر واضح ہیں۔

اسپائیڈر گیلیکسی سے اندازاً 300 گُنا زیادہ فاصلے پر موجود ہونے کے باوجود اس کہکشاں کی واضح تصاویر موجود ہیں۔

اسپائیڈر گیلیکسی کی یہ نئی تصویر ہبل کے ایڈوانسڈ کیمرا فار سروے (اے سی ایس) اور وائڈ فیلڈ کیمرا 3 (ڈبلیو ایف سی 3) سے حاصل ہونے والے مشاہدات سے بنائی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...