Home sticky post 2 مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان،دریائے ستلج میں فلڈ الرٹ جاری

مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان،دریائے ستلج میں فلڈ الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے دریائے ستلج اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے عوام کو الرٹ رہنے، نشیبی علاقوں سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔

اپنے ایک خصوصی پیغام میں عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا اور تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔انہوں نے گنڈا سنگھ میں پانی کی سطح میں اضافے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارتی ڈیموں میں پانی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا سبب بننے والا نیا نظام ستلج میں پانی کی سطح کو بلند کر سکتا ہے اگر اپ اسٹریم آبی ذخائر سے پانی چھوڑا گیا تو اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا نیا سلسلہ سے ملک کے بالائی علاقوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ڈی جی نے کہا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی اور محکمہ آبپاشی سمیت حکام چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کو یقینی بنائیں۔عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے آئندہ مون سون بارشوں کے دوران جان و مال کی حفاظت کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آبپاشی اور امدادی ایجنسیوں کے درمیان بروقت ردعمل اور تال میل کی اہمیت پربھی زور دیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...