Home sticky post 3 بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس سے ملاقات ،بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کیا

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس سے ملاقات ،بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کیا

Share
Share

برسلز:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس بیلن مارٹنز کاربونل سے ملاقات کی، وفد نے یورپی حکام کو بین الاقوامی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کے عالمی مضمرات سے آگاہ کیا۔
سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کی قیادت کو جنوبی ایشیا میں بگڑتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول بالخصوص بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے کئے گئے جارحانہ اقدامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد نے واضح کیا کہ بھارت نے جھوٹ پر مبنی بیانیہ سے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ۔وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے بھی آگاہ کیا۔ وفد نے یورپی حکام کو بین الاقوامی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کے عالمی مضمرات سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی ماحولیاتی نظام کو خطرہ ہے بلکہ آبی سفارت کاری سے متعلق بین الاقوامی اصولوں کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے۔دونوں فریقوں نے یورپی یونین کے سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت موجودہ ڈائیلاگ اور تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے امور پر یورپی یونین پاکستان کی شمولیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...