Home Uncategorized ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا کر ریسٹورینٹس سے مفت کھانا کھانے والا شخص پکڑا گیا

ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا کر ریسٹورینٹس سے مفت کھانا کھانے والا شخص پکڑا گیا

Share
Share

کوسٹا بلانکا: سپین میں ایک شخص نے اپنی مکاری سے 20 ریسٹورینٹس کو چونا لگا کر مفت کھانا کھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین میں ایک لتھوانیا کے شہری کو ریسٹورینٹس میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی سے بچنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

50 سالہ نامعلوم شخص نے ملک بھر کے 20 ریسٹورینٹس میں ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا کر مفت کھانا کھایا جس پر سیکورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

دل کا مریض ہونے کا دعویٰ کر کے، کھانے اور مشروبات کا آرڈر دینے کے بعد ملزم دل کا دورہ پڑنے کا زبردست ناٹک کرتا، اپنے سینے کو پکڑ کر فرش پر بے ہوش ہونے کا بہانہ کرتا۔

تاہم اس کی یہ چال اس وقت نظروں میں آگئی جب ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے اس شخص کی چالاکی کو بھانپ لیا اور اس کی تصویر دیگر مقامی ریسٹورنٹس کو بھیج کر انہیں آگاہ کیا کہ وہ اس کے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے سے ذرا بھی دھوکا نہ کھائیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...