Home نیوز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی واقعہ کی رپورٹ طلب

اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی واقعہ کی رپورٹ طلب

Share
Share

کراچی: سیکوٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے آتشزدگی کے واقعے پر اسٹاک ایکسچینج سے رپورٹ طلب کرلی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ای میل ارسال کی گئی ہے جس ان سے استفسار کیا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ کیوں اور کیسے ہوا، ٹریڈنگ کیوں رکی اور کیا کیا نقصانات ہوئے بتایا جائے۔

ایس ای سی پی نے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ یہ بھی بتائے کہ اس نوعیت کے واقعات سے نمٹنے کیلئے اس کی انتظامات کی کیا تفصیل ہے۔ ایس ای سی پی نے آتشزدگی کے واقعے کے دوران صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعہ کی بھی تفصیلات طلب کی پیں اور اس بدسلوکی کے بارے میں استفسار کیا ہے کہ بدسلوکی کیوں ہوئی کون ذمے دار ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آتشزدگی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پی ایس ایکس سیکورٹی حکام نے بدسلوکی کی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...